13 لاکھ سعودی ریال میں فروخت ہونے والا شاہین

سال کا مہنگا ترین باز/فائل فوٹو
سال کا مہنگا ترین باز/فائل فوٹو
Updated | Published August, 17 2026 |
(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں جاری انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2026 میں سال کا سب سے مہنگا باز 13 لاکھ سعودی ریال میں فروخت ہوا، جوکہ اس آکشن کی تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین شاہین ہے

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیلامی کے ساتویں روز کینیڈا کے ایک فارم کے دو باز مجموعی طور پر 14 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال میں فروخت ہوئے۔

پہلے جِیر فالکن بچے کی بولی 40 ہزار ریال سے شروع ہوئی جو بالآخر ایک لاکھ 50 ہزار ریال میں فروخت ہوا جبکہ دوسرے جِیر فالکن بچے کی بولی 2 لاکھ ریال سے شروع ہوئی اور خریداروں کے درمیان شدید مقابلے کے بعد یہ 13 لاکھ ریال میں فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اس نیلامی میں امریکی فارم کا ایک سپر وائٹ جِیر فالکن 12 لاکھ ریال میں فروخت ہوا تھا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بین الاقوامی نیلامی 25 اگست تک جاری رہے گی جسے مختلف ٹیلی ویژن چینلز اور نیشنل سینٹر فار فالکنز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.18 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.12 ▲ 0.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.63 ▲ 0.31
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.11 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,622 ▲ 2,386
Gold 22K Per Tola 417,653 ▲ 2,187
Gold 21K Per Tola 398,669 ▲ 2,088
Gold 18K Per Tola 341,716 ▲ 1,790
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں