ترکیہ میں حادثہ، سیلانی کے بانی مولانا بشیر فاروق زخمی
مولانا بشیر فاروقی قادری جمعہ کی صبح 8 بجے ترکیہ سے کراچی پہنچے/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 15 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل کے بانی و چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری ترکیہ میں پھسل کر گرنے کے حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔
سیلانی ویلفیئر کے مطابق مولانا بشیر فاروق قادری دورہ ترکیہ کے دوران سیلانی ہیڈ آفس کے وضو خانے میں پاؤں پھسلنے سے گر گئے، جس کے نتیجے میں ان کے کندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے۔
ادارے کے مطابق مولانا بشیر فاروقی قادری جمعہ کے صبح 8 بجے ترکیہ سے کراچی پہنچے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایک نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کار بے قابو ہو کردرخت سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق
سیلانی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ مولانا بشیر فاروقی کی طبیعت بہتر اور مستحکم ہے، ضروری ایکسرے اور دیگر طبی ٹیسٹوں کے بعد کنسلٹنٹ ڈاکٹروں نے فی الحال آپریشن مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادارے کے مطابق مولانا بشیر فاروقی صاحب کی طبی نگرانی جاری ہے۔