کار بے قابو ہو کردرخت سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

Harbanspura Car Accident
فائل فوٹو
Updated | Published August, 15 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو راہگیر بھی حادثے کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 15 سالہ مزمل، 18 سالہ نعمان، 20 سالہ عبدالرحمن، 17 سالہ فرقان اور 19 سالہ جنید کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی بچے کو جائے حادثہ سے منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی بچے کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ تمام جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے سروسز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، جبکہ متعلقہ اداروں نے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل بھی شروع کردیا، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جارہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متاثرین کو اسپتال منتقل کردیا۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے رفتار کو قابو میں رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ ایسے المناک حادثات سے بچا جاسکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.14 ▲ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.76 ▲ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,526 ▲ 4,915
Gold 22K Per Tola 422,149 ▲ 4,505
Gold 21K Per Tola 402,960 ▲ 4,300
Gold 18K Per Tola 345,395 ▲ 3,686
Silver Per Tola 6,838 ▲ 81
Platinum Per oz (USD) 1,764 ▲ 17.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43 ▲ 0.45
Diesel HSD Per Litre 249.03 ▲ 1.21
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75 ▲ 0.48
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں