حج 2027: پی او سی ہولڈرز کیلئے حج کی راہ کھل گئی

پاکستان نژاد کارڈ رکھنے والے افراد پاکستان کوٹے پر فریضہ حج ادا کرنے کے اہل
پی او سی کے حامل افراد کو پاکستان کے حج کوٹے پر سرکاری و نجی دونوں اسکیموں سے فائیدہ اٹھانے کی اجازت ہوگی/فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 13 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان نژاد کارڈ رکھنے والے افراد پہلی بار پاکستان کوٹے پر فریضہ حج ادا کرنے کے اہل ہو گئے ہیں جہاں انہیں سرکاری و نجی دونوں اسکیموں سے فائیدہ اٹھانے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی نژاد کارڈ (پی او سی) کے حامل افراد کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے تحت 1 ہزار 792 افراد پہلی مرتبہ پاکستانی کوٹے پر حج کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی او سی ہولڈرز کے لیے پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کا ایک فیصد مختص کیا جائے گا جبکہ یہ افراد سرکاری و نجی دونوں حج اسکیموں کے ذریعے فریضہ ادا کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حج کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری 

اس فیصلے کے تحت ایسے بیرون ملک مقیم پاکستانی نژاد افراد کو بھی حج کی سہولت مل سکے گی جنہوں نے اپنی پاکستانی شہرت اور پاسپورٹ ترک کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی او سی رکھنے والوں کو پاکستانی حج کوٹے میں شامل کرنے کی یہ سہولت پہلی مرتبہ فراہم کی گئی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.74 ▼ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.06 ▼ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.69 ▼ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 458,637 ▲ 7,267
Gold 22K Per Tola 420,417 ▲ 6,662
Gold 21K Per Tola 401,307 ▲ 6,359
Gold 18K Per Tola 343,977 ▲ 5,450
Silver Per Tola 6,871 ▲ 227
Platinum Per oz (USD) 1,763 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92
Diesel HSD Per Litre 247.34
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں