خانیوال: 3 دن کی دلہن غیرت کے نام پر قتل
خانیوال میں 3 دن کی دلہن کو پسند کی شادی کرنے پر والد اور بھائیوں نے پھندا ڈال کر قتل کردیا/فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published August, 13 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) خانیوال کے چک نمبر 170 دس آر میں پسند کی شادی کرنے والی 3 دن کی دلہن جو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ اقراء نے 3 روز قبل پسند کی شادی کی تھی، واقعے کے روز اس کے والد فلک شیر نے سسرال والوں سے کہا کہ بیٹی کی رخصتی گھر سے کریں گے اور اسے اپنے ساتھ لے گیا۔
پولیس کے مطابق گھر پہنچنے کے بعد فلک شیر نے مبینہ طور پر اپنے 2 بیٹوں اور ایک اور بیٹے کے ساتھ مل کر اقراء کے گلے میں پھندا ڈال دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ ورکشاپس سے ٹرانسفارمرز کی مرمت پر پابندی
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے والد فلک شیر کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں لڑکی کے والد اور 3 بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی کاروائی کی جارہی ہے۔