پرائیویٹ ورکشاپس سے ٹرانسفارمرز کی مرمت پر پابندی

LESCO Transformer Repair Ban
فائل فوٹو
Updated | Published August, 13 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نجی ورکشاپس سے ٹرانسفارمرز کی مرمت کروانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے لیسکو کی جانب سے کمپنی کے تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا گیا ہے، جس میں ٹرانسفارمرز کی مرمت سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مراسلے کے مطابق سسٹم اور انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمرز کو نجی ورکشاپس سے مرمت نہیں کروایا جائے گا۔ لیسکو انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ ورکشاپس سے ٹرانسفارمرز کی مرمت کروانا غیر قانونی عمل ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لیسکو حکام کے مطابق جلنے یا خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے محکمانہ طریقہ کار پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ قوانین کے تحت انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں متعلقہ صارف کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

ڈیمانڈ نوٹس میں نئے ٹرانسفارمر کی فراہمی یا خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کے اخراجات شامل کیے جاتے ہیں۔ صارف کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق متعلقہ اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ لیسکو میں نجی ورکشاپس سے ٹرانسفارمرز بنوانا ایک معمول کی پریکٹس رہی ہے، تاہم اب کمپنی انتظامیہ نے اس عمل کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیسکو کی جانب سے سرکلز کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نجی ورکشاپس سے ٹرانسفارمرز کی مرمت کروانے کے عمل کی روک تھام یقینی بنائیں، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بی آئی ایس پی دفتر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، خاتون زخمی

لیسکو کے اس فیصلے کے بعد ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے صارفین اور متعلقہ افسران کو کمپنی کے طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کرنا ہوگی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.74 ▼ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.06 ▼ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.69 ▼ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 458,637 ▲ 7,267
Gold 22K Per Tola 420,417 ▲ 6,662
Gold 21K Per Tola 401,307 ▲ 6,359
Gold 18K Per Tola 343,977 ▲ 5,450
Silver Per Tola 6,871 ▲ 227
Platinum Per oz (USD) 1,763 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92
Diesel HSD Per Litre 247.34
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں