بی آئی ایس پی دفتر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، خاتون زخمی

بی آئی ایس پی دفتر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، خاتون زخمی
وزیرستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی/فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 13 2026 |
پشاور:(ویب ڈیسک) جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے خالق نور وزیر ولد کالا خان شدید زخمی ہوئے، جس پر انہیں فوری طور پر وانا اسپتال منتقل کیا گیا، حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ڈیرہ اسماعیل خان لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی جہاز پر حوثیوں کا حملہ، 3 پاکستانی جاں بحق

واقعے میں زخمی ہونے خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی کاروائی جاری ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.74 ▼ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.06 ▼ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.69 ▼ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 458,637 ▲ 7,267
Gold 22K Per Tola 420,417 ▲ 6,662
Gold 21K Per Tola 401,307 ▲ 6,359
Gold 18K Per Tola 343,977 ▲ 5,450
Silver Per Tola 6,871 ▲ 227
Platinum Per oz (USD) 1,763 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92
Diesel HSD Per Litre 247.34
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں