وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اسلام آباد مارچ کیلئے 20 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اسلام آباد مارچ کا اعلان
کے پی کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کردیا/ فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published August, 13 2026 |
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز ضلع خیبر سے کر دیا اور دعویٰ کیا کہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے جمرود میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبر کے لیے اسٹریٹ موومنٹ شروع ہوگئی ہے، اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز باب خیبر سے ہوگیا ہے اور اختتام اسلام آباد میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس تحریک کا نام ’انصاف کے ساتھ‘ رکھا ہے، ہمیں اپنے بانی چئیرمین کو رہا کروانا ہے، ہمیں ایسا قانون لانا ہے جو کمزور اور طاقت ورکے لیے برابر ہو۔

سہیل آفریدی نے کارکنوں سے کہا کہ امیر اور غریب کو ایک درجہ دینا ہے انصاف کے ساتھ، انصاف کے ساتھ جابر اور ظالم کو کٹہرے میں لانا ہے اور 27 ستمبر کو تاریخ بدلنے اور تقدیر بدلنے کے لیے نکلنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 ستمبر کو 20 لاکھ لوگ اسلام آباد جائیں گے، عمران خان رہائی موومنٹ کی رکنیت 5 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہیں اور اس کے لیے سب سے زیادہ ممبر شپ پنجاب سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے جمہوریت کو دفن کیا وہ نوجوانوں کا جذبہ جنون دیکھ لیں، پاکستان میں انصاف کا نظام ختم ہوچکا ہے، اسی لیے ہم انصاف کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گزشتہ ہفتے پشاور میں جلسے میں اعلان کیا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو مارچ کریں گے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.74 ▼ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.06 ▼ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.69 ▼ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 458,637 ▲ 7,267
Gold 22K Per Tola 420,417 ▲ 6,662
Gold 21K Per Tola 401,307 ▲ 6,359
Gold 18K Per Tola 343,977 ▲ 5,450
Silver Per Tola 6,871 ▲ 227
Platinum Per oz (USD) 1,763 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92
Diesel HSD Per Litre 247.34
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں