عمران خان اور بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

عمران خان اور بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی/فائل فوٹو
Updated | Published August, 12 2026 |
(ویب ڈیسک): بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور باہمی گفتگو کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی ہے، جس کے بعد عمران خان اور بشری بی بی کو واپس اپنے اپنے سیل میں منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت نہیں چلنے دیں گے، پیپلزپارٹی

اس سے قبل اڈیالہ جیل میں بشری بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابھی نے بھی ملاقات کی تھی، جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات بھی کانفرنس روم میں ہوئی اور تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بشری بی بی کی صحت اور قانونی معاملات سے متعلق گفتگو اور مشاورت ہوئی، جس کے بعد ان کی بیٹی اور بھابھی جیل سے روانہ ہو گئیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.78 ▲ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.62 ▲ 0.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.22 ▲ 0.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 738
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 676
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 646
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 553
Silver Per Tola 6,644 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,751 ▲ 4.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92 ▼ 1.70
Diesel HSD Per Litre 247.34 ▼ 0.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68 ▼ 0.27
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں