گھر میں بنی چائے سے چھپکلی نکل آئی، 5 افراد کی حالیت غیر
برتن چیک کرنے پر پتیلی میں مردہ چھپکلی موجود ہونے کا انکشاف ہوا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 15 2026 |
ملتان:(ویب ڈیسک) سٹی مال گودام چوک کے قریب گھر میں بنی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی حالت غیر ہوگئی، بعد ازاں چائے کی پتیلی سے مردہ چھپکلی برآمد ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد نے گھر میں تیار کی گئی چائے پی تھی جس کے بعد انکی طبیعت اچانک خراب ہونے لگی، برتن چیک کرنے پر پتیلی میں مردہ چھپکلی موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد میں انہیں مزید علاج کے لیے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکول کی کینٹین سے کھانا کھانے سے 12 ویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق
حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں 43 سالہ خاتون اور 4 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 17، 11، 8 اور 6 سال ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ افراد ہوش میں ہیں اور اسپتال میں انکا علاج جاتی ہے۔