اسکول کی کینٹین سے کھانا کھانے سے 12 ویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق
بھارت میں اسکول کی کینٹین سے کھانا کھانے سے 12 ویں جماعت کا طالبعلم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے جےپور کے ایک اسکول میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک طالب علم اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ 17 سالہ نوجوان کی شناخت پرنس سونی کے نام سے ہوئی جو 12 ویں جماعت کا طالب علم تھا، طالب علم نے اسکول کی کینٹین سے پیٹی کھایا جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں بم حملے میں فیض آباد کے میئر حبیب الرحمٰن جاں بحق
اہلخانہ کا الزام ہے کہ اسکول کی کینٹین سے خریدی گئی ایک خراب اور چکنائی والی پیٹی اس کے گلے میں پھنس گئی تھی۔اسکول انتظامیہ بروقت طبی امداد فراہم کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث اسپتال پہنچے تک ان کا بیٹا زندگی کی باز ہار چکا تھا۔
اہلخانہ کی جانب سے اسکول انتظامیہ کیخلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی گئی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول آپریٹر امیت کماوت اور ایڈمنسٹریٹر راجیندر کمار کو حراست میں لے لیا اور تمام پہلوؤں سے موت کی وجہ جاننے کیلئے تفتیش کررہی ہے۔