آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران نے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیے

Iran Strait of Hormuz
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 19 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات کی فہرست پیش کردی، جس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مرکزی مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکا کو مطالبات کی فہرست حوالے کی ہے۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے کو دیگر شرائط سے مشروط کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد باقر قالیباف نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں طے پانے والے نکات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، مذکورہ مفاہمتی یادداشت کی مدت گزشتہ روز ختم ہوچکی ہے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران لبنان سمیت مختلف محاذوں پر فوجی کارروائیاں روکنے پر رضامند ہوئے تھے۔ معاہدے میں ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار حاصل یا تیار کرنے کے حق سے دست برداری بھی شامل تھی۔

مفاہمت کے تحت امریکا نے ایران کی بحری ناکا بندی ختم کرنے جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

معاہدے میں ایران پر عائد امریکی اقتصادی پابندیاں ختم کرنے اور ملک کی تعمیرِ نو کیلئے منصوبہ شروع کرنے سے متعلق معاملات بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ امریکا نے ایران کے منجمد فنڈز بحال کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، نقشہ بھی جاری

ایران کی جانب سے مطالبات سامنے آنے کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

ذہن نشین رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کیلئے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے، اس لیے اس کی بندش یا کھولنے سے عالمی توانائی منڈیوں پر بھی نمایاں اثر پڑ سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.63 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.29 ▼ 0.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.65 ▼ 0.48
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529
Gold 22K Per Tola 417,568
Gold 21K Per Tola 398,588
Gold 18K Per Tola 341,647
Silver Per Tola 6,766
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▼ 0.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20
Diesel HSD Per Litre 256.70 ▲ 4.53
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں