صدر ٹرمپ کا ایک اور ملک پر بمباری کرنے کا عندیہ

امریکا کے پاس درمیانے درجے کے بہت سے ہتھیار موجود ہیں /فائل فوٹو
امریکا کے پاس درمیانے درجے کے بہت سے ہتھیار موجود ہیں /فائل فوٹو
Updated | Published August, 17 2026 |
(ویب ڈیسک) اگر عمان نے آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو اس پر زبردست بمباری کریں گے: ٹرمپ

امریکی میڈیا فاکس نیوز کو انٹرویو دیتےہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز کھولنے کی کوششوں میں عمان آڑے آیا تو اسے بری طرح بمباری کا نشانہ بنائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا امریکا کے پاس اب بھی ہتھیاروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جتنے ہتھیار اب تک امریکا نے استعمال کیے ہیں، وہ نہ ہونے کے برابر تھے، امریکا کے پاس درمیانے درجے کے بہت سے ہتھیار موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدے پر ٹرمپ کا خیرمقدم

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اب ایران سفید جھنڈا لہرا کر سرنڈر کرنے کا اعلان کرے، ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کے لیے جلدی نہیں، ان کی انتظامیہ نے ایران کی پاسداران انقلاب کے ساتھ براہ راست رابطے کے لیے ایک بیک چینل قائم کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر عمان کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کے لیے ممکنہ معاہدے پر پیش رفت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.18 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.12 ▲ 0.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.63 ▲ 0.31
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.11 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,622 ▲ 2,386
Gold 22K Per Tola 417,653 ▲ 2,187
Gold 21K Per Tola 398,669 ▲ 2,088
Gold 18K Per Tola 341,716 ▲ 1,790
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں