مکہ دفاعی معاہدے پر ٹرمپ کا خیرمقدم

Mecca Defense Agreement
فائل فوٹو
Updated | Published August, 17 2026 |
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں بڑھتے ہوئے اتحاد کی علامت قرار دیا۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے حال ہی میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کا مظہر ہے کہ مشرقِ وسطیٰ متحد ہورہا ہے اور ممالک اب زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

معاہدے کی اہم شق کے مطابق کسی ایک ملک کیخلاف ہونے والی جارحیت کو تینوں ممالک کیخلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ممکنہ خطرات کے مقابلے میں مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور تینوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ دفاعی شعبے میں تعاون، مشترکہ حکمت عملی اور باہمی سکیورٹی روابط کو وسعت دیں گے۔ اس معاہدے کو خطے میں دفاعی تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے معاہدے کا خیرمقدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہولناک ٹریفک حادثے میں 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی

ٹرمپ نے اپنے بیان میں تینوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ علاقائی ممالک مستقبل میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.18 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.12 ▲ 0.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.63 ▲ 0.31
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.11 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,622 ▲ 2,386
Gold 22K Per Tola 417,653 ▲ 2,187
Gold 21K Per Tola 398,669 ▲ 2,088
Gold 18K Per Tola 341,716 ▲ 1,790
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں