ہولناک ٹریفک حادثے میں 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی

Ireland traffic accident
فائل فوٹو
Updated | Published August, 17 2026 |
ڈبلن:(ویب ڈیسک) آئرلینڈ کی کاؤنٹی کِلڈیر میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے، جن میں دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ایک موٹروے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے غلط سمت سے آنے والی دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں سوار افراد متاثر ہوئے اور موقع پر ہی 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے پانچوں افراد نوعمر لڑکے تھے، جو ایک ہی گاڑی میں سوار تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں اور پولیس و ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں، تیز رفتاری اور غلط سمت میں گاڑی چلانے کے معاملے سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

پولیس نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل صورتحال تحقیقات کے بعد واضح ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:اہم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند، ٹریفک پولیس نے متبادل راستے بتا دیے

واقعے کے باعث موٹروے پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، جبکہ متعلقہ اداروں نے جائے حادثہ سے گاڑیوں کو ہٹانے اور سڑک کو معمول کے مطابق بحال کرنے کیلئے اقدامات کیے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.90 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.06 ▲ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.87 ▲ 0.56
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.31
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,219 ▼ 5,265
Gold 22K Per Tola 393,451 ▼ 4,826
Gold 21K Per Tola 375,566 ▼ 4,607
Gold 18K Per Tola 321,914 ▼ 3,949
Silver Per Tola 5,913 ▼ 48
Platinum Per oz (USD) 1,639 ▼ 10.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں