اہم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند، ٹریفک پولیس نے متبادل راستے بتا دیے

Karachi traffic diversion plan
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 17 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) تین تلوار کلفٹن پر سیاسی جماعت کے احتجاجی مظاہرے کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں کو شام 6 بجے سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، جس کے بعد ٹریفک پولیس ساؤتھ نے شہریوں کیلئے ڈائیورژن پلان جاری کردیا ہے۔

ٹریفک پولیس ساؤتھ کے مطابق میٹروپول سے تین تلوار تک کلفٹن برج کے ذریعے جانے والا راستہ بند رہے گا، اس کے علاوہ جے پی ٹی انڈر پاس اور بوٹ بیسن سے تین تلوار کی جانب جانے والی ٹریفک بھی بند کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ریس کورس سگنل اور باتھ آئی لینڈ سے تین تلوار جانے والا راستہ بھی ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بند راستوں کی جانب جانے سے گریز کریں اور اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے متبادل راستے استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایئرپورٹ سے شہر کی جانب آنے والی ٹریفک سی ایس ڈی کی طرف بائیں مڑ کر آگے جاسکے گی، جبکہ جے پی ایم سی کی جانب سے آنے والی ٹریفک اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگی۔

بوٹ بیسن سے آنے والی ٹریفک کو پنجاب کالونی کی جانب بھیجا جائے گا، جبکہ دو تلوار سے آنے والی گاڑیاں زمزمہ اسٹریٹ کے راستے آگے جاسکیں گی۔

اسی طرح عبداللہ ہارون روڈ اور آواری سگنل سے آنے والی ٹریفک کو فاطمہ جناح روڈ اور کینٹ اسٹیشن کی جانب بھیجا جائے گا، چوہدری خلیق الزماں روڈ سے ضیا الدین روڈ جانے والی ٹریفک تین تلوار کی طرف نہیں جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بند شاہراہوں کا رخ نہ کریں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں