عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

Iran US tensions oil prices
فائل فوٹو
Updated | Published August, 17 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور امن مذاکرات میں پیش رفت کی امیدیں کم ہونے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

آبنائے ہرمز میں ٹینکرز کی آمدورفت سست پڑنے سے سرمایہ کاروں میں جغرافیائی سیاسی خطرات کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیر کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے معاہدوں کی قیمت تقریباً ایک فیصد اضافے کے بعد 89.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ 0229 GMT پر برینٹ 72 سینٹ اضافے کے ساتھ 89.20 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا تھا۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 44 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 82.83 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ذہن نشین رہے کہ دونوں عالمی بینچ مارک گزشتہ ہفتے بھی 5 فیصد سے زیادہ مہنگے ہوئے تھے۔ مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں آبنائے ہرمز میں ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے زیر انتظام ٹینکرز اور سعودی آرامکو کی ایک ریفائنری پر ہونے والے حملے شامل ہیں۔

سنگاپور میں فلپ نووا کی سربراہ برائے مارکیٹ انسائٹس پریانکا سچدیوا کے مطابق تیل کی قیمتیں اگست کے اوائل میں ریکارڈ کی گئی کم ترین سطح سے تقریباً مکمل طور پر بحال ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی مستقل حل کی امیدیں کم ہونے کے بعد مارکیٹ میں جغرافیائی سیاسی خطرات کا پریمیم دوبارہ شامل ہوگیا ہے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں کو سہارا ملا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تیل کی قیمتوں میں مزید نمایاں اضافے کی گنجائش محدود ہے۔ قیمتوں میں بڑا اضافہ اسی صورت میں متوقع ہے جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی دوبارہ بڑھے اور ٹینکرز یا تیل کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے نقصان کے واضح شواہد سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث آنے والے دنوں میں سرمایہ کار امریکا ایران تعلقات اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گہری نظر رکھیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.18 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.12 ▲ 0.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.63 ▲ 0.31
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.11 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,622 ▲ 2,386
Gold 22K Per Tola 417,653 ▲ 2,187
Gold 21K Per Tola 398,669 ▲ 2,088
Gold 18K Per Tola 341,716 ▲ 1,790
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں