سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی
فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published August, 15 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 375 ڈالر کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہوگئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 13 روپے بڑھ کر 6 ہزار 949 روپے ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جمعرات کو فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے جبکہ چاندی کی قیمت 175 روپے فی تولہ کم ہوئی تھی۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں ہونے والی تبدیلیوں کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑتا ہے، جبکہ عالمی معاشی حالات اور سرمایہ کاروں کے رجحانات بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، خطرے کی گھنٹی بج گئی

مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں زیورات اور سونے میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کی توجہ عالمی اور ملکی مارکیٹ کے آئندہ رجحان پر مرکوز ہوگئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.14 ▲ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.76 ▲ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,526 ▲ 4,915
Gold 22K Per Tola 422,149 ▲ 4,505
Gold 21K Per Tola 402,960 ▲ 4,300
Gold 18K Per Tola 345,395 ▲ 3,686
Silver Per Tola 6,838 ▲ 81
Platinum Per oz (USD) 1,764 ▲ 17.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43 ▲ 0.45
Diesel HSD Per Litre 249.03 ▲ 1.21
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75 ▲ 0.48
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں