عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، خطرے کی گھنٹی بج گئی

Global Oil Prices
فائل فوٹو
Updated | Published August, 15 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹینکرز پر حملوں کی اطلاعات اور ایران و امریکا کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کو قرار دیا جا رہا ہے۔ سرمایہ کار خطے میں ہونے والی پیش رفت اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.45 ڈالر یا 1.67 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد برینٹ خام تیل 88.52 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.15 ڈالر بڑھ کر 82.40 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ برینٹ میں تقریباً 6 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 5.4 فیصد ہفتہ وار اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آئل مارکیٹ کے ماہر اینڈریو لیپوو نے خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ ٹینکرز پر نئے حملوں کی اطلاعات اور جنگ بندی کے معاہدے پر پیش رفت نہ ہونے کے بعد ہفتے کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں سب سے بڑا خدشہ سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ ہے، اگر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بدستور محدود رہی تو موجودہ صورتحال ایک بڑے عالمی توانائی بحران کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کیلئے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، اس لیے یہاں کشیدگی میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر براہ راست اثر ڈال سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیا

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں تعطل اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث آنے والے دنوں میں بھی عالمی تیل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.14 ▲ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.76 ▲ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,526 ▲ 4,915
Gold 22K Per Tola 422,149 ▲ 4,505
Gold 21K Per Tola 402,960 ▲ 4,300
Gold 18K Per Tola 345,395 ▲ 3,686
Silver Per Tola 6,838 ▲ 81
Platinum Per oz (USD) 1,764 ▲ 17.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43 ▲ 0.45
Diesel HSD Per Litre 249.03 ▲ 1.21
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75 ▲ 0.48
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں