جنگ نہیں معاہدہ چاہتے ہیں، ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات کا اعلان

Donald Trump Iran Talks
فائل فوٹو
Updated | Published August, 3 2026 |
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آج اہم مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جنگ کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں اور معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ مسلح تنازعات میں بڑی تعداد میں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

نیو جرسی سے واشنگٹن واپسی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات پیر کی دوپہر شروع ہوں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ بات چیت کہاں ہوگی یا اس میں کون سے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا تھا کہ ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر نے امریکا سے ممکنہ فوجی کارروائی مؤخر کرنے کی درخواست کی تاکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جا سکے اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سفارتی معاہدے کی راہ ہموار ہو سکے۔

صحافیوں کی جانب سے جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ایران کیلئے کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے تو ٹرمپ نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں معاہدہ کرنا پسند کروں گا، میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا، کیونکہ جنگ میں بہت سے لوگ جان سے جاتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ گزشتہ کئی ماہ سے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں اور متعدد بار فوجی کارروائی کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں، تاہم ہر بار مذاکرات اور سفارتی کوششوں کو موقع دینے کیلئے حملہ مؤخر کیا جاتا رہا ہے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی توانائی کی منڈی دباؤ کا شکار ہے، دنیا کی تقریباً 20 فیصد خام تیل اور مائع قدرتی گیس  کی ترسیل اسی اہم بحری راستے سے ہوتی ہے، جس میں رکاوٹ عالمی تیل کی قیمتوں، مہنگائی اور سپلائی چین پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا امریکا کی اولین ترجیح ہے، تاہم بڑھتی ہوئی توانائی قیمتوں، عالمی معاشی دباؤ اور خطے میں کشیدگی کے پیش نظر واشنگٹن سفارتی راستہ اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا ایران پر ممکنہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

 

 

 

عالمی برادری کی نظریں اب ان مذاکرات پر مرکوز ہیں، جن کے نتائج مشرق وسطیٰ کی آئندہ صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▲ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.53 ▲ 0.21
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.94 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,085 ▼ 6,333
Gold 22K Per Tola 385,995 ▼ 5,805
Gold 21K Per Tola 368,450 ▼ 5,542
Gold 18K Per Tola 315,814 ▼ 4,750
Silver Per Tola 5,999 ▼ 161
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▼ 14.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03
Diesel HSD Per Litre 258.84
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں