سرکاری حج درخواستیں رواں ہفتے، پہلی قسط اگست سے وصول ہوگی

سرکاری حج
آئندہ سال سرکاری حج سکیم کے لیے ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین کا کوٹہ مختص کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 3 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سرکاری حج سکیم کے تحت آئندہ سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان وزارتِ مذہبی امور کرے گی۔

آئندہ سال سرکاری حج سکیم کے لیے مجموعی حج کوٹے کا 60 فیصد یعنی ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔ سرکاری سکیم کے تحت عازمین کو حج واجبات دو اقساط میں جمع کرانے کی سہولت دی جائے گی جبکہ مختصر (شارٹ) اور طویل (لانگ) دونوں پیکیج بھی دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پہلی بار 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان

ذرائع کے مطابق سرکاری حج پر متوقع اخراجات تقریباً ساڑھے 12 لاکھ روپے ہوں گے ۔ حج اخراجات کی پہلی قسط اگست کے پہلے ہفتے سے وصول کی جائے گی۔ لانگ پیکیج کے لیے پہلی قسط 5 لاکھ روپے جبکہ شارٹ پیکیج کے لیے ساڑھے 5 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے ۔لانگ حج پیکیج 38 سے 42 روز جبکہ شارٹ حج پیکیج 20 سے 25 روز پر مشتمل ہوگا۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی وزارتِ مذہبی امور کے نامزد بینکوں کے ذریعے حج واجبات جمع کرا سکیں گے ۔دوسری جانب 2027 سے 2030 کے دوران حج کی ادائیگی کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جس کے تحت اب تک 3 لاکھ 80 ہزار شہری رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▲ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.53 ▲ 0.21
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.94 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,085 ▼ 6,333
Gold 22K Per Tola 385,995 ▼ 5,805
Gold 21K Per Tola 368,450 ▼ 5,542
Gold 18K Per Tola 315,814 ▼ 4,750
Silver Per Tola 5,999 ▼ 161
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▼ 14.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03
Diesel HSD Per Litre 258.84
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں