حج 2027 سے بڑی تبدیلیاں، حکومت کا پہلی بار 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان

حج 2027 چار سالہ نئی پالیسی کا اعلان
حکومت نے حج 2027 سے آئندہ چار سال کے لیے حج نئی پالیسی کا اعلان کردیا/فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published July, 30 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار آئندہ چار سال کیلئے حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، نئی پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر حج اخراجات 12 سے 13 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں تاہم حتمی لاگت حالات کے مطابق کم یا زیادہ ہوسکتی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کا مجموعی حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 برقرار رہے گا جبکہ سرکاری اور نجی حج اسکیموں کا تناسب بدستور 60 اور 40 فیصد ہوگا۔ ضرورت پڑنے پر وفاقی کابینہ اس میں تبدیلی کر سکے گی۔

حج کے متعلق نئی پالیسی کے مطابق عازمین پہلی بار چار سال پہلے تک رجسٹریشن کرا سکیں گے، درخواست گزار صرف متوقع حج اخراجات کا 10 فیصد جمع کرا کے اپنی درخواست رجسٹر کرا سکیں گے جبکہ انتخاب مکمل طور پر شفاف ڈیجیٹل ویٹنگ لسٹ کے تحت "پہلے آئیں، پہلے پائیں" کی بنیاد پر ہوگا۔

حکومت نے رہائش، ٹرانسپورٹ، کیٹرنگ، فضائی سفر اور سامان کی ترسیل سمیت اہم خدمات کیلئے تین سے چار سالوں کے معاہدوں کی گنجائش بھی رکھی ہے تاکہ بہتر منصوبہ بندی، اعلی معیار کی سہولتیں اور اخراجات میں کمی ممکن بنائی جا سکے۔

سرکاری حج اسکیم میں مختلف دورانیے کے متعدد پیکجز بھی متعارف کرائیں گے تاکہ عازمین اپنی ضرورت اور مالی استطاعت کے مطابق انتخاب کر سکیں جبکہ رقوم کی وصولی کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

پالیسی کے تحت رجسٹریشن، ادائیگی، نگرانی، شکایات کے ازالے اور حج جائزے سمیت تمام مراحل مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔ نجی حج کمپنیوں کے کیے پرائیویٹ حج منیجمنٹ پورٹل (PHMP) کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے ذریعے بکنگ، ادائیگی، نگرانی اور آڈٹ کیا جائے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ وہ براہ راست حج انتظامات چلانے کے بجائے نگرانی، ریگولیشن اور معیار کو یقینی بنانے پر توجہ دے گی جبکہ نجی شعبے کا کردار مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔

پالیسی کے مطابق سرکاری اور نجی دونوں حج انتظامات کا ازادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا جبکہ عازمین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے جدید ڈیجیٹل شکایت نظام بھی قائم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج پالیسی وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات اور سعودی ویژن 2030 سے ہم آہنگ کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے نیز یہ صرف ایک نئی پالیسی نہیں بلکہ حج انتظامات میں دیرپا اصلاحات کا آغاز ہے جس کا مقصد عازمین کو عالمی معیار کی سہولتیں، شفاف نظام اور بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.89 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.32 ▲ 1.82
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.06 ▲ 1.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,601 ▼ 5,104
Gold 22K Per Tola 388,301 ▼ 4,678
Gold 21K Per Tola 370,651 ▼ 4,466
Gold 18K Per Tola 317,701 ▼ 3,828
Silver Per Tola 6,056 ▼ 195
Platinum Per oz (USD) 1,617 ▼ 12.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.81 ▲ 1.63
Diesel HSD Per Litre 256.04 ▲ 0.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.63 ▲ 0.53
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں