چونیاں: زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت کیسی؟
پنجاب کے شہر چونیاں کے نواحی گاؤں ارجن سنگھ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، افسوسناک واقعے میں دو کمسن بہنیں جان کی بازی ہار گئیں جبکہ انکے والدین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت 20 سالہ عمارہ اور 13 سالہ تحریم کے نام پر ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دونوں بہنوں سمیت ان کے والدین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکیوں کے والد محمود اور والدہ شاہدہ بی بی کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قاتلانہ حملے میں جاں بحق
پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں بہنوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کردیں، جنہیں آبائی گاؤں ارجن سنگھ منتقل کر دیا گیا، واقعے کی اصل وجہ جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔