ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری

MDCAT 2026 Sindh
فائل فوٹو
Updated | Published July, 30 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2026 کے امتحان کی تاریخ اور امتحانی مراکز کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔

سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا انعقاد 16 اگست بروز اتوار کو کیا جائے گا، امتحان سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔

صوبے بھر کے امیدواروں کی سہولت کیلئے کراچی، حیدر آباد، جام شورو، لاڑکانہ، سکھر، میر پور خاص، شہید بینظیر آباد اور اسلام آباد میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ امیدوار آسانی سے اپنے مقررہ مراکز پر امتحان دے سکیں۔

کراچی میں امتحان این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیا جائے گا، جبکہ حیدر آباد میں پبلک اسکول لطیف آباد کو امتحانی مرکز مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح جام شورو میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، میر پور خاص میں میر شیر محمد ٹالپر پبلک اسکول، لاڑکانہ میں پولیس ٹریننگ اسکول گراؤنڈ واگن روڈ، شہید بینظیر آباد میں قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سکھر میں آئی بی اے پبلک اسکول اولڈ ایئرپورٹ روڈ کو امتحانی مراکز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

سیبا ٹیسٹنگ سروسز نے بتایا کہ اسلام آباد منتقل ہونے والے سندھ کے مستقل رہائشی امیدواروں کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایسے امیدوار پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹسکے ٹیسٹ سینٹر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان دے سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا اور تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے اپنے امتحانی مراکز پہنچیں۔ امتحان شروع ہونے کے بعد قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور امتحان مکمل ہونے سے قبل کسی بھی امیدوار کو امتحانی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت کیسی؟

سیبا ٹیسٹنگ سروسز کا مزید کہنا ہے کہ امیدواروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام امتحانی مراکز پر والدین کیلئے علیحدہ انتظار گاہیں قائم کی جائیں گی، جبکہ امتحانی ہال کے اندر امیدواروں کو ضروری اسٹیشنری اور پینے کے صاف پانی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، حکام نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اصل شناختی دستاویزات اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ وقت کی پابندی کرتے ہوئے امتحانی مرکز پہنچیں تاکہ امتحانی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.89 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.32 ▲ 1.82
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.06 ▲ 1.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,601 ▼ 5,104
Gold 22K Per Tola 388,301 ▼ 4,678
Gold 21K Per Tola 370,651 ▼ 4,466
Gold 18K Per Tola 317,701 ▼ 3,828
Silver Per Tola 6,056 ▼ 195
Platinum Per oz (USD) 1,617 ▼ 12.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.81 ▲ 1.63
Diesel HSD Per Litre 256.04 ▲ 0.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.63 ▲ 0.53
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں