عوام سے ایک ماہ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)
جولائی کے لیے ایف بی آر کو 780 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا ہدف دیا گیا تھا /فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published August, 1 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کو نئے مالی سال کے آغاز پر بڑا ریونیو بوسٹ مل گیا، ایف بی آر نے جولائی میں عوام سے مقررہ ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کر کے 105 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں ٹیکس وصولی کا ہدف عبور کر لیا ہے، سرکاری دستاویزات کے مطابق جولائی 2026 میں ادارے نے مقررہ ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق جولائی کے لیے ایف بی آر کو 780 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا ہدف دیا گیا تھا تاہم ادارے نے 820 ارب روپے کی نیٹ ٹیکس وصولی کی، جس کے ساتھ ہدف کا 105 فیصد حاصل کر لیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں مجموعی طور پر 918 ارب روپے ٹیکس جمع کیے گئے جبکہ مختلف مدات میں 98 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔

انکم ٹیکس کی مد میں 323 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا جبکہ 343 ارب روپے وصول کیے گئے۔ ریفنڈز کی ادائیگی کے بعد انکم ٹیکس کی نیٹ وصولی 308 ارب روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسی طرح سیلز ٹیکس کی مد میں 413 ارب روپے جمع کیے گئے جبکہ 53 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے گئے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 48 ارب روپے وصول ہوئے جو 47 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ ہیں۔

دستاویز کے مطابق جولائی کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی بھی توقعات سے بہتر رہی اور 105 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 115 ارب روپے جمع کیے گئے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں