پی آئی اے میں فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 5 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کراچی بیس کے لیے فضائی میزبانوں (کیبن کریو) کی نئی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق فضائی میزبان کی آسامیوں کے لیے 20 سے 28 سال کی عمر کے نوجوان امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے، جبکہ امیدوار کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت بیچلر ڈگری مقرر کی گئی ہے۔

خواہش مند امیدوار پی آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کراسکتے ہیں، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں میں میٹرو بس بند کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی بیس سے قبل لاہور اور اسلام آباد بیس کے لیے بھی فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی بیس کے لیے نئی بھرتیاں ایئرلائن کے فضائی آپریشنز کو بہتر بنانے اور عملے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کی جارہی ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں