سیاحوں کو لیجانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ،تمام مسافر ہلاک

Peru Plane Crash
فائل فوٹو
Updated | Published August, 2 2026 |
لیما:(ویب ڈیسک) جنوبی امریکی ملک پیرو میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ نازکا لائنز کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

 حادثے کے بعد ریسکیو اداروں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ نازکا لائنز کے قریب سیاحتی پرواز پر تھا، پیرو کے سرکاری حکام نے بتایا کہ طیارے میں 11 غیر ملکی سیاح اور 2 عملے کے ارکان سوار تھے۔ ہلاک ہونے والے سیاحوں کا تعلق جرمنی، اٹلی اور اسپین سے بتایا گیا ہے۔

پیرو کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق طیارے کے عملے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہنگامی صورتحال کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی، تاہم چند ہی لمحوں بعد طیارے کا رابطہ اچانک منقطع ہو گیا۔

اس کے بعد حکام نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا اور جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ، ایمبولینسوں اور امدادی ٹیموں کو روانہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں اور ماہرین جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر حادثے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

واضح رہے کہ نازکا لائنز دنیا کے مشہور آثارِ قدیمہ میں شمار ہوتی ہیں، جہاں ہر سال ایک لاکھ سے زائد سیاح فضائی اور زمینی دورے کیلئے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا ایران پر ممکنہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان
یہ مقام اپنی پراسرار زمینی نقش نگاری اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے عالمی سطح پر سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، حکام نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مکمل تحقیقات اور ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.32
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,418
Gold 22K Per Tola 391,800
Gold 21K Per Tola 373,991
Gold 18K Per Tola 320,564
Silver Per Tola 6,160
Platinum Per oz (USD) 1,668
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03
Diesel HSD Per Litre 258.84
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں