ایل این جی کی قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ
ایل این جی کی سیل پرائس میں 6.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ ہوا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 1 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایل این جی کی قیمت میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کیلئے ایل این جی کی سیل پرائس میں 6.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت فروخت 25.83 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 25.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کو جولائی میں ایل این جی کے 5 مہنگے اسپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنا پڑے جس کے نتیجے میں جون کے مقابلے مین جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمت فروخت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔