ن لیگ کے سینئر رہنما اور ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ
محمد اقبال چنڑ کو برین ہمریج ہوا اور ان کا آپریشن کیا گیا تھا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 1 2026 |
بہاول پور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے۔

لیگی ایم این اے کے اہل خانہ نے ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی ہفتوں سے علیل تھے۔

اہل خانہ کے مطابق محمد اقبال چنڑ کو برین ہمریج ہوا تھا اور ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے شوٹرز کی شناخت نہ ہوسکی

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سپیکر ملک محمد احمد خاں نے مرحوم کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

ملک محمد احمد خاں کا کہنا تھا کہ رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کی سیاسی و عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اس دکھ کی گھڑی میں ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ اور اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89 ▼ 0.87
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.44 ▼ 0.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.32 ▼ 0.85
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▼ 0.50
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 ▼ 0.22
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,418 ▲ 8,516
Gold 22K Per Tola 391,800 ▲ 7,806
Gold 21K Per Tola 373,991 ▲ 7,451
Gold 18K Per Tola 320,564 ▲ 6,387
Silver Per Tola 6,160 ▲ 202
Platinum Per oz (USD) 1,668 ▲ 58.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03 ▲ 0.97
Diesel HSD Per Litre 258.84 ▲ 1.13
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22 ▲ 0.55
LPG Per Kg 254.32 ▲ 12.89
ضرور پڑھیں