یو اے ای نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پالیسی نرم کر دی

UAE Visit Visa for Pakistanis
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published August, 2 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کئی ماہ سے جاری غیر یقینی صورتحال کے بعد پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پالیسی میں نمایاں نرمی کر دی ہے۔

ٹریول ایجنٹس اور امیگریشن ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے درخواست دینے والے پاکستانیوں، خصوصاً خاندان کے ہمراہ سفر کرنے والوں اور امارات میں مقیم اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کے خواہش مند افراد کو اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسانی اور تیزی سے وزٹ ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں اس وقت تقریباً 18 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، جبکہ یہ ملک پاکستان کیلئے ترسیلات زر کے سب سے بڑے ذرائع میں شمار ہوتا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ کے دوران پاکستانی شہریوں کو وزٹ ویزوں کے حصول میں تاخیر، اضافی جانچ پڑتال اور متعدد درخواستوں کے مسترد ہونے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم پاکستان اور یو اے ای دونوں حکومتیں مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتی رہی ہیں کہ پاکستانی شہریوں پر کسی قسم کی باضابطہ ویزا پابندی عائد نہیں کی گئی۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق اب پاکستان میں رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے درخواست دینے والے عام پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے وزٹ ویزے دوبارہ معمول کے مطابق جاری ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

خاص طور پر وہ افراد جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کرنا چاہتے ہیں یا متحدہ عرب امارات میں مقیم رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے جانا چاہتے ہیں، ان کی درخواستوں کی منظوری میں واضح بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

اروما ٹریولز کے چیف ایگزیکٹو اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (TAAP) کے سابق چیئرمین محمد ندیم شریف نے اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خاندانوں کو وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع ہونا مثبت اشارہ ہے۔

ان کے مطابق سیاحت سے متعلق سرگرمیاں بھی بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور گزشتہ چند ماہ کے دوران کم ہونے والا مسافروں کا رش بتدریج دوبارہ بڑھ رہا ہے۔

امیگریشن حکام کے اعداد و شمار کے مطابق موسم گرما کے آغاز میں پاکستان سے دبئی روانہ ہونے والے مسافروں کی یومیہ تعداد تقریباً 170 تھی، جو جولائی کے آخری ہفتے تک بڑھ کر تقریباً 400 ہو گئی۔ اگرچہ یہ تعداد دو سال قبل یومیہ تقریباً 1000 مسافروں کے مقابلے میں اب بھی کم ہے، تاہم ماہرین اسے مثبت پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیدار محمد حنیف رنچ نے بھی اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے سے ویزا منظوری کے عمل میں نمایاں بہتری آئی ہے اور رجسٹرڈ ایجنسیوں کے ذریعے جمع کرائی جانے والی درخواستیں زیادہ تعداد میں منظور ہو رہی ہیں، خصوصاً خاندانوں کے کیسز میں کامیابی کی شرح بہتر ہوئی ہے۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ایک اہلکار نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے مکمل دستاویزات کے ساتھ درخواست دینے والے عام پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو وزٹ ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق بعض اوقات سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کارروائی میں تاخیر ضرور ہوئی، تاہم مکمل اور درست دستاویزات رکھنے والے درخواست گزار اب بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ویزا سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا ایف -35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

 

 

 

 

 

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق جعلی تعلیمی اسناد، فرضی ملازمت کے معاہدوں، بعض افراد کی مجرمانہ سرگرمیوں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے باعث اماراتی حکام نے جانچ پڑتال کا عمل سخت کیا تھا۔

تازہ پیشرفت کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، خاندانی روابط اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا، جبکہ پاکستانی شہریوں کے لیے وزٹ ویزا حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں آسان ہو جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▲ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.53 ▲ 0.21
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.94 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,085 ▼ 6,333
Gold 22K Per Tola 385,995 ▼ 5,805
Gold 21K Per Tola 368,450 ▼ 5,542
Gold 18K Per Tola 315,814 ▼ 4,750
Silver Per Tola 5,999 ▼ 161
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▼ 14.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03
Diesel HSD Per Litre 258.84
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں