امریکا کا ایف -35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

امریکی طیارہ
پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر جان بچائی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 1 2026 |
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں امریکا کا ایف- 35 بی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی میرین ائیرکرافٹ گروپ 11 کے مطابق ایک نشست والا ا ایف- 35 بی لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجے کیلیفورنیا کے میرین کور ائیر اسٹیشن میں رن وے تک پہنچنے سے پہلے گر گیا۔

امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر جان بچائی، اسے معمولی زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

حادثے کے بعد ائیرپورٹ کے فائر فائٹرز نے طیارے کے ملبے اور اطراف میں لگی گھاس کی آگ پر قابو پایا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ایف 35 طیارے تباہ کرنے کی تصاویر جاری

طیارہ گرنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ امریکی فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ ایف- 35بی لائٹننگ II کو دنیا کے جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جو روایتی انداز کے ساتھ ساتھ ورٹیکل لینڈنگ کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اس طیارے کی قیمت تقریباً 102 ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے اور اسے امریکی میرین کور، برطانیہ اور اٹلی کی فضائی افواج استعمال کرتی ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں