ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

Iran US Conflict
فائل فوٹو
Updated | Published July, 26 2026 |
تہران:(ویب ڈیسک) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ترجمان جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ ایرانی جوابی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جنرل حسین محبی نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کے بعد ایران نے خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں امریکی افواج کو بھاری جانی اور عسکری نقصان اٹھانا پڑا، زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بھی 200 سے کہیں زیادہ ہے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملوں کے دوران خطے میں امریکا کے 8 فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایک مقام پر قائم 20 حفاظتی شیلٹرز بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی حکومت اپنے دعوؤں میں سچی ہے تو بین الاقوامی صحافیوں کو متاثرہ فوجی اڈوں کا دورہ کرایا جائے تاکہ نقصان کی اصل صورتحال دنیا کے سامنے آ سکے۔

ذہن نشین رہے کہ جنرل حسین محبی نے اس سے قبل بھی دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایرانی حملوں میں امریکی فوج کے 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کیے گئے، تباہ ہونے والے عسکری سازوسامان میں 17 ڈرونز، ایک ایف-15 جنگی طیارہ، ایک پی-8 نگرانی طیارہ، ایک سی-17 ٹرانسپورٹ طیارہ اور 8 ری فیولنگ ایئرکرافٹ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، متعدد مسافر لاپتہ

تاہم امریکی حکام کی جانب سے ایران کے ان دعوؤں کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی ان دعوؤں کی تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86 ▲ 0.17
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.10 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.10 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,760 ▼ 8,181
Gold 22K Per Tola 386,613 ▼ 7,499
Gold 21K Per Tola 369,040 ▼ 7,158
Gold 18K Per Tola 316,320 ▼ 6,136
Silver Per Tola 5,988 ▼ 226
Platinum Per oz (USD) 1,601 ▼ 44.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18 ▲ 3.66
Diesel HSD Per Litre 252.60 ▲ 52.62
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14 ▲ 67.43
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں