پی آئی اے سٹاف کا نیا یونیفارم، معروف ڈیزائنر نے ڈیزائن پیش کر دیے

پی آئی اے
پی آئی اے کی جانب سے نیا یونیفارم ڈیزائن شوکیس 2026 منعقد کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 19 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) پی آئی اے کے اسٹاف کے یونیفارم میں تبدیلی کی تیاریاں شروع ہوگئیں، ملک کے نامور فیشن ڈیزائنرز نے ایئرہوسٹ اور ایئر ہوسٹس کے نئے لباس کیلئے اپنی تخلیقی تجاویز پیش کردیں۔

اس سلسلے میں پی آئی اے کی جانب سے نیا یونیفارم ڈیزائن شوکیس 2026 منعقد کیا گیا، جس میں معروف پاکستانی ڈیزائنرز نے ایئر ہوسٹ اور ایئر ہوسٹس کے مستقبل کے یونیفارم کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔

شوکیس میں حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے)، اسماعیل فرید، ماہین، جنریشن، عامر عدنان، نومی انصاری، دیپک اینڈ فہد سمیت دیگر ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

پیش کیے گئے ملبوسات نے پی آئی اے کی روایتی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے جدید فیشن کے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ایئر لائن کی برانڈنگ اور مجموعی انداز میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس تناظر میں اسٹاف کی یونیفارمز کو بھی نئے ڈیزائن میں ڈھالنے پر کام کیا جا رہا ہے۔

نئے ملبوسات کے ڈیزائن سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنی پسند کا اظہار شروع کر دیا ہے بعض صارفین نےایچ ایس وائے کے ڈیزائن کو پسند کیا جبکہ کچھ نے اسماعیل فرید اور نومی انصاری کے انداز کو سراہا۔

نئی یونیفارمز کے ڈیزائن سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہے ہیں تاہم حتمی یونیفارم کا انتخاب پی آئی اے کی جانب سے کیا جائے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں