ایران نے امریکی جنگ بندی کی نئی تجویز مسترد کر دی

Iran US Ceasefire
فائل فوٹو
Updated | Published July, 24 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی نئی عارضی جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک آبنائے ہرمز سے متعلق موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوتی، وہ کسی عارضی جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جنگ بندی کی تجویز عراقی وزیراعظم علی زیدی کے ذریعے ایران تک پہنچائی گئی، عراقی وزیراعظم نے گزشتہ روز تہران کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی تجویز ایرانی حکام کے سامنے رکھی، تاہم ایران نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی مؤقف ہے کہ جب تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم نہیں ہوتی، اس وقت تک کسی بھی عارضی جنگ بندی پر غور نہیں کیا جائے گا، موجودہ حالات میں اس کیلئے اپنی بحری اور تزویراتی پالیسی سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے اس مؤقف پر بھی سخت ردعمل دیا ہے جس میں ایرانی اثاثوں سے ممکنہ نقصانات کا ازالہ کرنے کی بات کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے منجمد اثاثوں کو مستقبل میں غیر متعلقہ دعوؤں کی ادائیگی کیلئے استعمال کرنا بین الاقوامی قوانین اور مالیاتی اصولوں کیلئے خطرناک نظیر ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ملک گیر احتجاج کیوجہ بننے والے سونم وانگچک کون ہیں؟

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ جہازوں، ان کے تجارتی سامان یا متعلقہ املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا معاوضہ امریکہ کے کنٹرول میں موجود ایرانی فنڈز سے ادا کیا جا سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں