وزیراعظم "اپنا گھر” پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے خوشخبری
وزیر خزانہ کے مشیر عدنان پاشا نے کراچی میں فرسٹ انٹرنیشنل انشورنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ملک میں اہم کردار ادا کرے گا اور کم آمدنی والے خاندانوں کو رعایتی شرائط پر اپنے گھر کا مالک بننے کا موقع فراہم کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اسکیم کے تحت ہاؤسنگ قرضے صرف 5 فیصد رعایتی مارک اپ پر دیے جارہے ہیں جبکہ وزارت خزانہ شریک بینکوں کے ممکنہ قرض نقصان کا 10 فیصد بوجھ برداشت کررہی ہے، اس کے علاؤہ حکومت 10 سال تک مارک اپ سبسڈی بھی فراہم کرے گی تاکہ شہریوں کیلئے گھر کی خریداری مزید آسان بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں :خام تیل کی قیمتیں 102 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
عدنان پاشا نے کہا کہ حکومت ملک میں 20 لاکھ الیکٹرک موٹر سائیکلیں متعارف کرانے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔ ان کے مطابق سالانہ تقریباً 30 لاکھ رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں 8 ارب ڈالر مالیت کا ایندھن استعمال کرتی ہیں جس میں کمی کیلئے سبسڈی اور بلاسود فنانسنگ کی سہولت دی جارہی ہے تاہم پیداوار اور اور فراہمی کے بعض مسائل ابھی موجود ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے کسانوں کے لیے ڈیجیٹل زرعی قرضوں کی نئی اسکیم بھی شروع کی ہے جس میں 21 بینک، پاکستان بینک ایسوسی ایشن اور سپارک شریک ہیں۔ اس منصوبے کے تحت سیٹلائٹ مانیٹرنگ اور رئیل ٹائم ڈیٹا کے ذریعے قرضوں کے استعمال کی نگرانی کی جائے گی تاکہ شفافیت اور موثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔