روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 7 دن میں پیٹرول 24 اور ڈیزل 60 روپے مہنگا
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 18 جولائی سے پیٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
اس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا تعین 21 جولائی کو ہوا جس میں پیٹرول 35 پیسے سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا ہوا جبکہ 23 جولائی کیلئے پیٹرول 6 روپے 39 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا
23 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔
گزشتہ روز 25 جولائی کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
واضح رہے 17 جولائی کو کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ اوگرا یومیہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کا فیصلہ کرے گا، اوگرا یومیہ بنیاد پر عالمی منڈی کو مدنظر رکھ کر قیمتوں کا تعین کرے گا۔