موبائل فون سمز سے متعلق صارفین کےلئے اہم خبر
پی ٹی اے کے مطابق کسی بھی شخص کو اپنی سم دینا قابل سزا جرم ہے کیونکہ آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں استعمال ہوسکتی ہے، جس کی زمہ داری متعلقہ صارف پر عائد ہوسکتی ہے۔
اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ نئی سم ہمیشہ مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کریں اور یہ بھی یقینی بنائیں کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کے نام پر کوئی سم رجسٹرڈ نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد معلوم کرنے کیلئے https://cnic.sims.pk پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر ایس ایم ایس کرکے تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔
اتھارٹی نے مشورہ دیا ہے کہ اگر کسی صارف کے نام پر کوئی غیر ضروری یا نا معلوم رجسٹرڈ ہو تو اسے فوری طور پر بلاک کرا دیا جائے۔
پی ٹی اے نے ایک دفعہ پھر خبردار کیا ہے کہ مفت سم کے لالچ میں کسی کو بھی اپنی بائیو میٹرک تصدیق نہ دیں کیونکہ اس کے ذریعے دھوکہ دہی سے آپ کے نام پر اضافی سم بھی جاری کی جا سکتی ہے۔