دبئی کے ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط، اہل مسافروں کیلئے رہنمائی آگئی

متحدہ عرب امارات
14 روزہ ویزہ کو ایک بار مزید 14 روز کیلئے بڑھایا جا سکتا ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 24 2026 |
دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ویزا آن ارائیول کی سہولت سے متعلق نئی شرائط کردی، جن کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری آمد پر 14 یا 60 روزہ ویزہ حاصل کر سکیں گے۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری اور ان کے ہمراہ آنے والے اہل خانہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بشرطیکہ ان کے پاس عام پاسپورٹ اور منظور شدہ ممالک کا موثر رہائشی اجازت نامہ موجود ہو۔

درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کیلئے کار آمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ مؤثر رہائشی پرمٹ ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم "اپنا گھر” پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے خوشخبری

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 14 روزہ ویزہ کو ایک بار مزید 14 روز کیلئے بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ 60 روزہ ویزہ میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

حکام کے مطابق درخواستیں جی ڈی آر ایف اے کی ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ منظوری کے بعد ویزا درخواست گزار کے رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا جبکہ درخواست پر عام طور پر 48 گھنٹوں کے اندر کاروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم اور 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

پی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد سفری عمل کو آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور مزید بین الاقوامی مسافروں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔ ادارے کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جاچکے ہیں جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں