بھارت میں ملک گیر احتجاج کیوجہ بننے والے سونم وانگچک کون ہیں؟
اس احتجاج کا مرکزی چہرہ 59 سالہ سونم وانگچک ہیں، جو بھارت کے معروف انجینئر، تعلیم دان اور ماحولیاتی فعال رکن ہیں۔
سونم وانگچک کا تعلق لداخ سے ہے، وہ 1966 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے این آئی ٹی سری نگر سے مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ وہ لداخ میں تعلیمی اصلاحات اور مصنوعی گلیشیئرزکی ایجاد کیلئے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔
بالی ووڈ کی مشہور فلم تھری ایڈیٹس میں عامر خان کا ادا کیا گیا مرکزی کردار فنسکھ وانگڈو سونم وانگچک کی زندگی اور ان کی ایجادات ہی سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا تھا۔
سونم وانگچک پچھلے کچھ عرصے سے دو اہم امور پر آواز اٹھا رہے ہیں،جن میں تعلیمی اصلاحات اور پرچوں کے بار بار لیک ہونے کا معاملہہے۔حال ہی میں نیٹ کا پرچہ لیک ہونے کے بعد بھارت میں مختلف مسابقتی امتحانات اور میڈیکل کے داخلہ پرچوں میں بے ضابطگیوں کیخلاف نوجوانوں اور طلبہ کی تنظیموں نے احتجاج شروع کیا۔ سونم وانگچک نے ان طلبہ کے مطالبات اور تعلیمی نظام میں شفافیت لانے کیلئے دلی کے جنتر منتر پر بھوک ہڑتال کا آغاز کیا۔
طویل بھوک ہڑتال کے باعث ان کی طبعیت خراب ہونے پر دہلی پولیس نے انہیں جبراً اسپتال منتقل کر دیا تھا، تاہم بھارتی حکومت اور مرکزی وزراء سے کامیاب مذاکرات اور مطالبات کے حل کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے اپنی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
دوسری جانب طلبہ اور اپوزیشن تاحال جنتر منتر کے مقام پر برسرِ احتجاج ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وزیر تعلیم کے استعفے تک احتجاج ہرصورت میں جاری رہے گا۔