ٹرمپ کی نطنز کے ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

Donald Trump Iran
فائل فوٹو
Updated | Published July, 22 2026 |
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے نطنز کے قریب واقع پہاڑی علاقے میں موجود ایرانی ایٹمی تنصیبات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

ان کے تازہ بیان نے مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس کے ممکنہ اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ نطنز کے قریب واقع پہاڑی علاقہ کوہ کلنگ جلد امریکی کارروائی کی زد میں آ سکتا ہے، ایران اس ممکنہ حملے کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور اگر تہران بامعنی مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہوتا تو امریکہ بھی کسی قسم کی بات چیت میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران دوبارہ مذاکرات کا خواہاں ہے اور واشنگٹن کے ساتھ ملاقاتیں اور کسی ممکنہ معاہدے کیلئے بھرپور دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی پیش رفت کا انحصار ایران کے عملی اقدامات اور مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ رویے پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ پہنچنے کا خواب 143 تارکینِ وطن کو سمندر نگل گیا

لبنان کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ لبنان کے ساتھ احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے، اگر لبنان کے صدر مناسب سمجھیں تو امریکہ حزب اللہ کے ساتھ بھی بات چیت کے امکانات پر غور کرنے کیلئے تیار ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں