رجب بٹ نے ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

یوٹیوبر رجب بٹ
رجب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنا تازہ ویڈیو بیان جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 21 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان مفاہمت کا کوئی امکان نہیں جبکہ طلاق کی قانونی کارروائی اپنے مقررہ طریقہ کار کے مطابق جاری ہے۔

رجب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری اپنی تازہ ویڈیو میں کہا کہ ان کے اور ایمان فاطمہ کے درمیان جو کچھ ہوچکا ہے اس کے بعد اب معاملات پہلے جیسے نہیں ہوسکتے، ان کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی میں وقت ضرور لگتا ہے لیکن طلاق کا عمل مکمل ہو کر رہے گا۔

انہوں نے ان خبروں کو بھی مسترد کیا جن میں دونوں خاندانوں کے درمیان صلح ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا، رجب بٹ کے مطابق اس حوالے سے کی جانے والی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر نبیحہ علی کا خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع

یوٹیوبر نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی تمام مالی ذمہ داریاں نبھائیں گے کیونکہ یہ ان کا فرض ہے تاہم ایمان فاطمہ اور ان کے بھائی عون شیخ سے متعلق صلح کے دعوے درست نہیں ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایما فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے کہا تھا کہ دونوں خاندانوں میں صلح ہوچکی ہے اور یہ فیصلہ والدہ کے مشورے پر بہن اور بچے کے بہتر مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

رجب بٹ کے تازہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر صلح نہیں ہوئی تو ایمان فاطمہ کو پھول کیوں بھیجے گئے ؟ جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ حالیہ بیان سے واضح ہوگیا ہے کہ دونوں کے درمیان مفاہمت کا امکان باقی نہیں رہا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.88 ▲ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.24 ▼ 0.48
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.36 ▼ 0.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.00 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.67 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,488 ▼ 217
Gold 22K Per Tola 383,614 ▼ 199
Gold 21K Per Tola 366,177 ▼ 190
Gold 18K Per Tola 313,866 ▼ 163
Silver Per Tola 5,824 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 1.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 316.15
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں