صرف 2 ہزار میں الیکٹرک بائیک حاصل کریں، ابھی اپلائی کریں

الیکٹرک بائیک
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای بائیک سکیم کا اعلان کیا / فاؤؤؤؤفائل فوٹو
Updated | Published July, 21 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے طلبہ کی سفری سہولت بہتر بنانے کیلئے الیکٹرک بائیک سکیم 2026 کا اعلان کر دیا جس کے تحت اہل طلبہ کو صرف 2 ہزار روپے ماہانہ قسط پر بلاسود ای بائیک فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای بائیک سکیم کا اعلان کیا اور اس موقع پر 10 سرکاری سکولوں کو نواز شریف سکولز آف ایمننس کا درجہ بھی دیا گیا ہے جبکہ صوبے میں تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے مزید اصلاحات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اس سکیم کے تحت طلبہ کو 15 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کے بعد تقریباً 2 ہزار روپے ماہانہ بلاسود اقساط پر الیکٹرک بائیک دی جائے گی تاکہ ان پر مالی بوجھ نہ پڑے۔

حکومتی شرائط کے مطابق درخواست دہندہ کا پنجاب ڈومیسائل ہونا، کسی تسلیم شدہ ڈگری کالج یا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہونا، موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ رکھنا اور کسی رجسٹرڈ گاڑی کا مالک نہ ہونا ضروری ہوگا نیز ہر خاندان سے صرف ایک فرد اس سکیم سے فائیدہ اٹھا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں تبدیلی کا نیا فارمولا کیسے کام کریگا؟

درخواستیں صرف پنجاب حکومت کے آن لائن پورٹل https://bikes.punjab.gov.pk/ کے ذریعے وصول کی جائیں گی جہاں امیدوار اپنی ذاتی معلومات اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرکے درخواست جمع کرا سکیں گے۔ بعد ازاں، شفاف کمپیوٹر قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ حکام نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر سرکاری ویب سائٹس یا ایجنٹوں سے گریز کریں اور صرف سرکاری پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرائیں۔

حکومت پنجاب نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اسی پروگرام کے تحت صوبے بھر کی طالبات کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی جبکہ ہر تحصیل میں نواز شریف اسکولز آف ایمننس، سرکاری سکولوں کی جدید کاری اور اے آئی لیبارٹریز کے قیام پر بھی کام کیا جائے گا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.88 ▲ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.24 ▼ 0.48
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.36 ▼ 0.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.00 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.67 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,488 ▼ 217
Gold 22K Per Tola 383,614 ▼ 199
Gold 21K Per Tola 366,177 ▼ 190
Gold 18K Per Tola 313,866 ▼ 163
Silver Per Tola 5,824 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 1.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 316.15
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں