یورپ پہنچنے کا خواب 143 تارکینِ وطن کو سمندر نگل گیا

Mauritania Boat Disaster
فائل فوٹو
Updated | Published July, 22 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) موریطانیہ کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں 143 پناہ گزین اور تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد افراد کو ریسکیو ٹیموں نے زندہ بچا لیا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی مغربی افریقی ملک گیمبیا کے علاقے بافولوٹو سے روانہ ہوئی تھی۔ کشتی تقریباً 25 روز تک سمندر میں بھٹکتی رہی اور بالآخر 18 جولائی کو امدادی کارروائی کے دوران اسے موریطانیہ کے ساحل کے قریب ریسکیو کیا گیا۔

ادارے کے مطابق 14 سے 18 جولائی کے دوران موریطانیہ کے ساحل کے قریب تین مختلف امدادی کارروائیوں میں خراب کشتیوں سے مجموعی طور پر 387 افراد کو بحفاظت بچایا گیا، تاہم حادثے کا شکار کشتی میں صورتحال انتہائی افسوسناک تھی۔

جب یہ کشتی موریطانیہ کی بندرگاہ نواذیبو پہنچی تو اس میں متعدد لاشیں موجود تھیں، جبکہ صرف 38 افراد زندہ پائے گئے۔

یو این ایچ سی آر کے ترجمان میٹ سالٹ مارش نے جنیوا میں میڈیا کو بتایا کہ زندہ بچ جانے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، جنہوں نے اس خوفناک سفر کے دوران اپنے تمام اہل خانہ کو کھو دیا، دونوں بچوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب موریطانیہ کے ساحلی محافظوں کا کہنا ہے کہ کشتی میں 160 افراد سوار تھے اور روانگی کے کچھ ہی عرصے بعد اس کا ایندھن ختم ہو گیا، جس کے باعث کشتی سمندر میں بے یار و مددگار رہ گئی۔

اقوام متحدہ نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق افریقہ کے صحرائے اعظم کے جنوب میں واقع مختلف ممالک سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

 

 

ادارے نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ غیر قانونی ہجرت کی بنیادی وجوہات کے خاتمے، محفوظ نقل و حرکت کے مواقع فراہم کرنے اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے مشترکہ اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش سانحات سے بچا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں