ایران پر امریکا کے فضائی حملے، سینٹ کام کی تصدیق

امریکا
جزیرہ قشم، بندرعباس، چابہار، کنارک اور اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 21 2026 |
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق امریکی فوج نے دسویں روز بھی ایران میں نئے حملوں کا آغاز کر دیا ہے جن کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جزیرہ قشم، بندرعباس، چابہار، کنارک اور اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں تاہم ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر حملوں کے نقصانات یا ہلاکتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ اردن میں تعینات امریکی فوجیوں پر حملوں کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک ہیلی کاپٹر بھی متاثر ہوا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پینٹاگون نے درجنوں زخمی فوجیوں کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز

تاہم امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشنل سیکیورٹی کے باعث تمام معلومات فوری طور پر عوام کے سامنے نہیں لائی جاتیں۔

پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق ایران سے متعلق جنگی کارروائیوں میں اب تک 427 امریکی فوجی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے بعد 17 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنگ کے دوران اب تک 1,700 سے زائد ایرانی شہری بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ادھر امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آج رات کے حملوں کے بعد خطہ ایک بار پھر مکمل جنگ کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

علاقائی کشیدگی کے پیش نظر کویت میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے، جبکہ فضائی دفاعی نظام کو فعال کردیا گیا ہے۔ کویتی فوج کے مطابق ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا ہی میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.88 ▲ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.24 ▼ 0.48
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.36 ▼ 0.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.00 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.67 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,488 ▼ 217
Gold 22K Per Tola 383,614 ▼ 199
Gold 21K Per Tola 366,177 ▼ 190
Gold 18K Per Tola 313,866 ▼ 163
Silver Per Tola 5,824 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 1.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 316.15
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں