جبرالٹر اور سپین کے درمیان سرحدی باڑ ختم

Spain Gibraltar Border
فائل فوٹو
Updated | Published July, 19 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) سپین اور برطانوی زیرِ انتظام علاقے جبرالٹر کے درمیان سرحدی باڑ ختم کر دی گئی ہے، جسے یورپ میں بریگزٹ کے بعد تعلقات کی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

نئے معاہدے کے تحت سرحدی آمدورفت کو مزید آسان بنانے کیلئے چیکنگ اور دیگر انتظامات میں بھی بڑی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ معاہدہ برطانیہ، یورپی یونین اور سپین کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد طے پایا، معاہدے کا مقصد سرحد پار سفر کرنے والے افراد، کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

نئے انتظامات کے تحت روزانہ سپین سے جبرالٹر کام کیلئے آنے جانے والے ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچے گا، جبکہ سیاحوں کیلئے بھی سفر پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہو جائے گا۔ معاہدے کے مطابق جبرالٹر کو یورپی شینگن نظام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، تاہم اس کی برطانوی خود مختاری برقرار رہے گی۔

جبرالٹر اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث یورپ اور بحیرۂ روم کے درمیان ایک اہم اسٹریٹجک مقام رکھتا ہے، اسی وجہ سے اس کی سرحدی حیثیت کئی برسوں سے برطانیہ، سپین اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کا اہم موضوع رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی صلاحیت حاصل کر لی

ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے سرحدی باڑ کے خاتمے کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام یورپ کی آخری دیوار کے خاتمے کے مترادف ہے، اس فیصلے سے نہ صرف دونوں علاقوں کے درمیان روابط مضبوط ہوں گے بلکہ بریگزٹ کے بعد پیدا ہونے والی عملی مشکلات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.72 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.71 ▼ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.35 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,705 ▼ 3,192
Gold 22K Per Tola 383,813 ▼ 2,926
Gold 21K Per Tola 366,367 ▼ 2,793
Gold 18K Per Tola 314,029 ▼ 2,394
Silver Per Tola 5,826 ▼ 178
Platinum Per oz (USD) 1,599 ▼ 74.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 316.15 ▲ 5.44
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں