لاہور: خراب سینڈوچ پر جھگڑا، خاتون سے مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

خاتون پر تشدد
ایک بیکری میں خراب سینڈوچ واپس کرنے کے معاملے پر خاتون سے مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا/ فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published July, 18 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) گلشن راوی کے علاقے میں ایک بیکری میں خراب سینڈوچ واپس کرنے کے معاملے پر خاتون سے مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے بیکری عملے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون خریدے گئے خراب سینڈوچ کی واپسی کیلئے بیکری پہنچیں تاہم عملے نے سینڈوچ واپس لینے سے انکار کر دیا، جس پر دونوں فریقوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: وہاڑی: 18 سالہ نوجوان پر مسجد کے باہر قاتلانہ حملہ

ابتدائی تحقیقات اور سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق جھگڑے کے دوران خاتون نے کیش کاؤنٹر کے قریب رکھا ایک ڈبہ نیچے گرا دیا اور کیشیئر کو تھپڑ مارا، جس کے بعد کیشیئر نے بھی مبینہ طور پر خاتون پر تشدد کیا۔

دوسری جانب متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی قسم کی پہل نہیں کی بلکہ بیکری عملے نے پہلے بدتمیزی، گالم گلوج اور پھر ان پر تشدد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ گلشن راوی میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ بیکری کے کیشیئر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے، حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں