بلاسود 10 لاکھ روپے قرضہ، مریم نواز نے اپلائی کرنیکا طریقہ بتا دیا

پنجاب حکومت
پنجاب حکومت نے بلاسود قرض فراہم کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 18 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے شہریوں کو اپنے گھروں کی مرمت، مضبوطی، توسیع اور تعمیر کے لیے بلاسود قرض فراہم کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دے دی۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق "اپنی چھت، محفوظ چھت" پروگرام کے تحت گھر کی مرمت، مضبوطی یا توسیع کے لیے 5 لاکھ روپے تک جبکہ "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کے تحت گھر کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض آسان شرائط پر فراہم کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اہل شہری آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ مزید رہنمائی اور درخواست کے عمل کے لیے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (PHATA) کے دفاتر، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے گھروں کی مرمت، مضبوطی، توسیع یا تعمیر کے لیے بلاسود قرض حاصل کریں۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے 0800 09100 ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں