ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے خصوصی ہیٹ ٹیسٹ کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)
ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 19 جولائی سے ہوگا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 17 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کیلئے خصوصی ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (اسپیشل ہیٹ) منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 19 جولائی سے ہوگا جبکہ امیدوار 3 اگست تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امتحان ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کے زیر اہتمام 30 اگست کو منعقد ہوگا۔

یی بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ 2026: لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کا کل آخری موقع

اس ٹیسٹ کا مقصد دولتِ مشترکہ، چینی حکومت اور دیگر ایچ ای سی وظائف کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کی اہلیت کا جائزہ لینا ہے۔

ایچ ای سی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں کیونکہ آخری تاریخ کے بعد کوئی درخواست نہیں کی جائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.18 ▼ 0.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.78 ▼ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.32 ▲ 0.26
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,444 ▲ 5,959
Gold 22K Per Tola 387,240 ▲ 5,462
Gold 21K Per Tola 369,638 ▲ 5,214
Gold 18K Per Tola 316,833 ▲ 4,469
Silver Per Tola 6,127 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▲ 38.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں