ایم ڈی کیٹ 2026: لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کا کل آخری موقع
پی ایم ڈی سی کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 16 اگست بروز اتوار صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک ہی وقت میں لیا جائے گا۔ ریگولر فیس کے ساتھ رجسٹریشن کا مرحلہ 13 جولائی کو مکمل ہوا، جس کے دوران ایک لاکھ 38 ہزار امیدواروں نے اندراج کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ اور چینی اسکالرشپس کے خواہشمند طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری
پنجاب میں امتحان کے انعقاد کی زمہ داری یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کو سونپی گئی ہے جبکہ سندھ میں سکھر آئی بی اے، خیبرپختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی، بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ اور اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور سعودی عرب میں امتحان کا انتظام شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کرے گی۔
پی ایم ڈی سی نے بلوچستان کے امیدوار کی سہولت کیلئے اسلام آباد میں بھی اضافی امتحانی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں صرف بلوچستان ڈومیسائل رکھنے والے طلبہ امتحان دے سکیں گے۔
کونسل نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ آخری وقت کے انتظار کے بجائے مقررہ مدت کے اندر اپنی رجسٹریشن مکمل کر لیں تاکہ کسی تکنیکی یا انتظامی مشکل سے بچا جا سکے۔