کامن ویلتھ اور چینی اسکالرشپس کے خواہشمند طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

HEC Commonwealth Scholarship 2026
فائل فوٹو
Updated | Published July, 16 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبہ کیلئے کامن ویلتھ اور چائنیز گورنمنٹ اسکالرشپس کیلئے اسپیشل ہیٹ ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

ایچ ای سی کے مطابق ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے حصول کے خواہشمند امیدواروں کیلئے یہ خصوصی ٹیسٹ ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اسپیشل ہیٹ ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 19 جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ امیدوار 3 اگست 2026 تک اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسپیشل ہیٹ ٹیسٹ 30 اگست 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔ ٹیسٹ کے انتظامات ایچ ای سی کی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے ذریعے کیے جائیں گے۔

ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ کامن ویلتھ اور چائنیز گورنمنٹ اسکالرشپس کیلئے درخواست دینے والے امیدواروں کیلئے یہ ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کے اندر ایچ ای سی کے آن لائن پورٹل پر جا کر رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔

حکام کے مطابق اسپیشل ہیٹ ٹیسٹ کا مقصد اسکالرشپ پروگرامز کیلئے امیدواروں کی تعلیمی صلاحیت اور اہلیت کا جائزہ لینا ہے تاکہ میرٹ کی بنیاد پر طلبہ کا انتخاب کیا جا سکے۔

کامن ویلتھ اور چینی اسکالرشپس پاکستانی طلبہ کیلئے بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے اہم مواقع فراہم کرتی ہیں، جن کے ذریعے امیدوار مختلف شعبوں میں ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ کیلے ایک لاکھ 38 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن

ایچ ای سی نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رجسٹریشن، ٹیسٹ شیڈول اور دیگر ضروری معلومات کیلئے کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور مقررہ وقت کے اندر تمام مراحل مکمل کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں